نافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ (تشہد کے لیے) نماز میں بیٹھتے تو وہ اپنے ہاتھ اپنے گھٹنوں پر رکھ لیتے، انگلی سے اشارہ کرتے اور اپنی نظر اس (اشارے یا انگلی) پر رکھتے، پھر انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ یعنی انگشت شہادت شیطان پر لوہے سے بھی زیادہ سخت ہے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 917]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (2/ 119 ح 6000)»