نافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: جو شخص اپنی پیشانی زمین پر رکھے تو وہ اپنے ہاتھ بھی اسی جگہ رکھے جہاں اس نے اپنی پیشانی رکھی تھی، پھر جب وہ (پیشانی) اٹھائے ��و دونوں ہاتھوں کو بھی اٹھالے، کیونکہ ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں جس طرح چہرہ سجدہ کرتا ہے۔ صحیح، رواہ مالک۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 905]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه مالک (163/1 ح 390) [و شطر الحديث رواه أبو داود (892) مرفوعًا و سنده صحيح، دون قوله: ’’من وضع جبھته ... عليه جبھته‘‘] »