ربیعہ بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاں رات بسر کیا کرتا تھا، میں آپ کے لیے وضو کا پانی اور آپ کی دیگر ضروریات کا انتظام کیا کرتا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھ سے کوئی چیز مانگو۔ “ میں نے عرض کیا، میں آپ سے، جنت میں آپ کے ساتھ ہونے کا سوال کرتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ کچھ اور؟“ میں نے عرض کیا: بس یہی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پس اپنی ذات کے لیے کثرت سجود سے میری مدد کر۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 896]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (226 / 489)»