ابن جبیر ؒ بیان کرتے ہیں، میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کسی ایسے شخص کے پیچھے نماز نہیں پڑھی جس کی نماز، اس نوجوان یعنی عمر بن عبدالعزیز کے سوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے مشابہ ہو، راوی نے کہا، انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے رکوع و سجود کی تسبیحات کا اندازہ دس دس مرتبہ کا لگایا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 883]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (888) والنسائي (2/ 224، 225 ح 1136) ٭ وھب بن مانوس و ثقه الذهبي و ابن حبان وھو حسن الحديث ولا عبرة بمن جھله .»