عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو، مغرب کے بعد دو رکعتوں میں اور فجر سے پہلے دو رکعتوں میں، سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص اتنی مرتبہ پڑھتے ہوئے سنا کہ میں شمار نہیں کر سکتا۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 851]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه الترمذي (431 وقال: غريب .) ٭ عبد الملک بن معدان ضعيف و للحديث شواھد ضعيفة .»