جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز ظہر میں (واللیل اذا یغشیٰ،،،،) اور ایک دوسری روایت میں ہے، (سبح اسم ربک الاعلٰی،،،،) اور عصر میں اسی طرح، جبکہ نماز فجر میں اس سے زیادہ لمبی قراءت کیا کرتے تھے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 830]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (170 / 459)»