عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے (نماز میں) سورۂ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی کوئی نماز نہیں۔ “ بخاری، مسلم۔ متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”(اس کی نماز نہیں ہوتی) جو سورۂ فاتحہ اور کچھ زائد نہ پڑھے۔ “[مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 822]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (756) و مسلم (34/ 394) والرواية الثانية له (37، 36/ 394)»