ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوتے تو (الحمدللہ رب العلمین) سے قراءت شروع کرتے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سکتہ نہیں فرماتے تھے۔ صحیح مسلم میں اسی طرح ہے، حمیدی نے اسے امام مسلم کے مفردات میں ذکر کیا، اور اسی طرح صاحب الجامع نے اسے صرف مسلم سے روایت کیا ہے۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 819]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (148 / 599)»