ابوجہیم بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے شخص کو پتہ چل جائے کہ اسے کتنا گناہ یا نقصان ہو گا تو اس کے لیے، اس کے آگے سے گزرنے سے چالیس تک کھڑے رہنا، بہتر ہوتا۔ “ ابونضر نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس دن یا ماہ یا چالیس سال فرمائے۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 776]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (510) و مسلم (261/ 507)»