معاویہ بن قرہ ؒ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دو پودوں یعنی پیاز اور لہسن سے منع کیا اور فرمایا: ”جو انہیں کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔ “ اور فرمایا: ”اگر تم نے انہیں ضروری کھانا ہے تو پھر پکا کر ان کی بو زائل کر دو۔ “ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (3827) [والنسائي في الکبري (6681) و أحمد (19/4) ] »