جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اس بدبودار پودے (پیاز، لہسن وغیرہ) سے کچھ کھا لے تو وہ ہماری مسجد میں نہ آئے، کیونکہ فرشتے اس چیز سے تکلیف محسوس کرتے ہیں، جس سے انسان تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 707]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (854، 855) و مسلم (72/ 564)»