ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص، کسی آدمی کو گمشدہ جانور (یا کوئی بھی چیز) کے متعلق مسجد میں اعلان کرتے سنے، تو وہ شخص کہے: اللہ تمہاری وہ چیز تمہیں واپس نہ لوٹائے، کیونکہ مسجدیں اس لیے تو نہیں بنائی گئیں۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 706]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (79/ 568)»