سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اذان بلال اور فجر کاذب تمہیں سحری کھانے پینے سے نہ روکے، لیکن افق میں پھیل جانے والی صبح (صبح صادق ہونے پر کھانے پینے سے رک جاؤ)۔ “ مسلم، اور یہ الفاظ ترمذی کے ہیں۔ رواہ مسلم و الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 681]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (43/ 1094) والترمذي (706)»