ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بارہ سال اذان دے تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے، اور اس کی اذان کی وجہ سے اس کے حق میں یومیہ ساٹھ نیکیاں اور ہر اقامت کے بدلے تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه ابن ماجه (728) [و صححه الحاکم (205/1) ووافقه الذھبي وسنده ضعيف .] ٭ ابن جريج مدلس و عنعن .»