سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دو دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا فرمایا: کم ہی رد کی جاتی ہیں، اذان کے وقت کی جانے والی دعا اور گھمسان کی لڑائی کے وقت کی جانے والی دعا، اور ایک روایت میں ہے، بارش کے وقت (کی جانے والی دعا)۔ “ ابوداؤد، دارمی، لیکن دارمی نے ”بارش کے وقت“ کا ذکر نہیں کیا۔ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 672]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أبو داود (2540) والدارمي (272/1 ح 1203) [و صححه ابن خزيمة (419) الحاکم (114/2) ووافقه الذھبي (!) ] و سنده حسن، و للحديث شواھد عند ابن حبان (1717، 1761) وغيره . ٭ رزق بن سعيد وثقه الحاکم والذھبي / و موسي بن يعقوب حسن الحديث .»