عبداللہ بن مغفل بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر دو اذانوں (اذان و اقامت) کے درمیان (نفل) نماز ہے، ہر دو اذانوں کے مابین نماز ہے، پھر تیسری مرتبہ فرمایا: ”اس شخص کے لیے جو پڑھنا چاہے۔ “ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 662]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (627) و مسلم (304/ 838)»