زید بن خالد الجہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص حضور قلب سے دو رکعتیں پڑھتا ہے تو اللہ اس کے سابقہ گناہ معاف فرما دیتا ہے۔ “ حسن، رواہ احمد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (5/ 194 ح 22033) [و أبو داود (905 مطولاً) و صححه الحاکم علٰي شرط مسلم (132/1) ووافقه الذھبي .] »