ابوالجہیم بن حارث بن صِمّہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بئرجمل (کنویں کا نام) کی طرف سے آئے تو ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملا، اس نے آپ کو سلام کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے جواب نہ دیا حتیٰ کہ آپ دیوار کے پاس تشریف لائے، اپنے چہرے اور ہاتھوں کا مسح کیا، پھر اسے سلام کا جواب دیا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 535]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (237) و مسلم (114 / 369)»