ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی، مسلمان کے لیے وضو کے پانی کی طرح ہے خواہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے، لیکن جب پانی دستیاب ہو جائے تب اس سے اپنی جلد تر کرے کیونکہ یہ بہتر ہے۔ “ احمد، ترمذی، ابوداؤد اور امام نسائی نے «عشر سنين» تک اسی طرح روایت کیا ہے۔ حسن، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 530]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (5/ 155 ح 21698) والترمذي (124 وقال: حسن .) و أبو داود (332) والنسائي (171/1ح 323) [و صححه ابن خزيمة (2292) و ابن حبان (1308، 1309) والحاکم (1/ 176، 177) ووافقه الذهبي .] »