میمونہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں قریش کے کچھ افراد اپنی (مردار) بکری کو گد��ے کی مثل گھسیٹتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”تم اس کا چمڑا ہی اتار لیتے۔ “ انہوں نے عرض کیا: یہ مردار ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی اور قرظ (کیکر کے مشابہ درخت اور اس کے پتے) اسے پاک کر دیتے۔ “ اسنادہ حسن، رواہ احمد و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 510]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أحمد (6/ 334 ح 27370) و أبو داود (4126) [والنسائي (174/7، 175ح 4253) و حسنه ابن الملقن في تحفة المحتاج (131) ] »