ابوالملیح بن اسامہ اپنے والد سے اور وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں کی کھالوں (کے استعمال) سے منع فرمایا ہے۔ احمد، ابوداؤد، نسائی۔ امام ترمذی اور دارمی نے اضافہ نقل کیا ہے: یہ کہ ان کا بستر بنایا جائے۔ حسن۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 506]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه أحمد (74/5، 75 ح 20982) و أبو داود (4132) والنسائي (7/ 176 ح 4258) والترمذي (1770، 1771) و الدارمي (2/ 85 ح 1989)»