ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں جو کہ بہتا نہ ہو، پیشاب نہ کرے، پھر وہ اس میں غسل کرے۔ “ متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے۔ ”تم میں سے کوئی شخص کھڑے پانی میں غسل جنابت نہ کرے۔ “ لوگوں نے پوچھا: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ! وہ کیسے کرے؟ فرمایا: وہ وہاں سے پانی لے اور (دوسری جگہ پر غسل کرے)۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 474]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (239) و مسلم (96/ 282) [الرواية الثانية في مصابيح السنة (325) و صحيح مسلم (97/ 283) ] »