عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عمرو بن حزم کے نام جو خط لکھا اس میں تحریر تھا: ”صرف پاک شخص ہی قرآن کو ہاتھ لگا سکتا ہے۔ “ حسن، رواہ مالک و الدار قطنی۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 465]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه مالک في الموطأ (1/ 199 ح 470) والدارقطني (1/ 121، 122)»