عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے جبکہ وہ وضو کر رہے تھے، آپ نے فرمایا: ”سعد! یہ کیسا اسراف ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: کیا وضو کرنے میں بھی اسراف ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، خواہ تم نہر رواں پر ہوں۔ “ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 427]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أحمد (2/ 221 ح 7065) و ابن ماجه (425) [و ضعفه البوصيري في الزوائد .] ٭ عبد الله بن لھيعة مدلس و عنعن .»