ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انہوں نے کہا: آپ نے اپنے سر کی اگلی جانب اور پچھلی جانب (پورے سر) کا، دونوں کنپٹیوں اور دونوں کانوں کا ایک مرتبہ مسح کیا، اور ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا تو اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں کے سوراخوں میں ڈالیں۔ ابوداؤد، ترمذی نے پہلی روایت بیان کی جبکہ احمد اور ابن ماجہ نے دوسری۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 414]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبوداود (129، [131 حسن] ) والترمذي (34) و أحمد (6/ 359 ح 27559) و ابن ماجه (441) ٭ عبد الله بن محمد بن عقيل: ضعيف ضعفه الجمھور کما حققته في تحقيق سنن الترمذي (128) و قوله: ’’و صدغيه‘‘ لم أجد له شاھدًا و الباقي حسن بالشواھد، رواية الترمذي و ابن ماجه: حسنة بالشواھد .»