عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مکہ سے مدینہ واپس آ رہے تھے، حتیٰ کہ ہم راستے میں پانی کے پاس سے گزرے، کچھ لوگوں نے نماز عصر کے لیے جلدی کی، پس انہوں نے عجلت میں وضو کیا، چنانچہ جب ہم ان کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ ان کی ایڑیاں (خشک ہونے کی وجہ سے) چمک رہی تھیں، ان تک پانی نہیں پہنچا تھا، پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایڑیوں کے لیے جہنم کی آگ ہے، وضو خوب اچھی طرح مکمل کرو۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 398]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (26/ 241)»