عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسواک منہ کو صاف کرنے والی اور رب کی رضا مندی کا باعث ہے۔ “ شافعی، احمد، دارمی، نسائی اور امام بخاری نے اسے اپنی صحیح میں معلق بیان کیا ہے۔ صحیح۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 381]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الشافعي في الأم (1/ 23) و أحمد (6/ 47 ح 24707) والدارمي (1/ 174 ح 690) والنسائي (1/ 10 ح 5) والبخاري (کتاب الصوم باب: 27 قبل ح 1934 معلقًا)»