ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے بکری کی کلیجی اور دل وغیرہ بھونا کرتا تھا، (آپ نے اسے کھایا) پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔ “ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الطَّهَارَةِ/حدیث: 326]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (94 / 357)»