سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ نے فرمایا: ”میرا کلام، اللہ کے کلام کو منسوخ نہیں کر سکتا، جبکہ اللہ کا کلام میرے کلام کو منسوخ کر سکتا ہے اور اور اللہ کا کلام ایک دوسرے کو منسوخ کر سکتا ہے۔ “ اس کو دارقطنی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 195]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده موضوع، رواه الدارقطني (4/ 145) ٭ فيه جبرون بن واقد: متھم .»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہماری احادیث بھی ایک دوسرے کو منسوخ کر دیتی ہیں۔ جس طرح قرآن کا بعض حصہ دوسرے حصے کو منسوخ کر دیتا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 196]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا منکر، رواه الدارقطني (4/ 145) ٭ فيه محمد بن الحارث و محمد بن عبد الرحمٰن البيلماني و أبوه: ضعفاء کلھم، ’’و محمد بن عبد الرحمٰن: حدّث عن أبيه بنسخة شبيھًا بمأتي حديث، کلھا موضوعة‘‘ قاله ابن حبان .»