سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو زہر آلود بکری کھائی تھی اس کی وجہ سے آپ ہر سال تکلیف محسوس کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اس سے جو بھی تکلیف پہنچی ہے وہ تو میرے متعلق اس وقت لکھ دی گئی تھی جب آدم ؑ ابھی مٹی کی صورت میں تھے۔ “اس حدیث کو ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 124]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه ابن ماجه (3546) ٭ أبو بکر العنسي مجھول کما قال ابن عدي وقال الحافظ ابن حجر في تقريب التهذيب: ’’و أنا أحسب أنه ابن أبي مريم الذي تقدم‘‘ و أبو بکر بن أبي مريم ضعيف مختلط .»