سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں، اور مہاجر وہ ہے جو اللہ کی منع کردہ چیزوں کو ترک کر دے۔ “ یہ صحیح بخاری کی روایت کے الفاظ ہیں، جبکہ صحیح مسلم کی روایت کے الفاظ ہیں: فرمایا کہ کسی آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا، کون سا مسلمان بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں۔ “[مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ/حدیث: 6]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (10) و مسلم (40/ 64)»