سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے اسی سند سے ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز عیدین خطبے سے پہلے پڑھتے، پھر پہلی رکعت میں سات تکبریں قرأت سے پہلے کہتے، پھر دوسری رکعت میں پانچ تکبریں قرأت سے پہلے کہتے۔ اور عید کے لیے پیدل چل کر جاتے اور پیدل واپس آتے۔ اور خطبے کے درمیان تکبریں کہتے، اور عیدین میں بہت تکبیر کہتے تھے۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ صَلَاةِ الْعِيْدَيْنِ/حدیث: 1195]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 6617، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1647، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1277،قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1886، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5448، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1170، 1171، 1172، 1173، 1174 قال ابن حجر: إسناد ضعيف، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 373)»