سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”علی (رضی اللہ عنہ) قرآن کے ساتھ ہے، اور قرآن علی کے ساتھ ہے، یہ دونوں الگ الگ نہیں ہوسکتے یہاں تک کہ میرے پاس حوض پر آجائیں گے۔“[معجم صغير للطبراني/کِتَابُ التَّفْسِیْرِ وَ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ/حدیث: 1113]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 4880، والطبراني فى «الصغير» برقم: 720، ضعيف الجامع برقم: 3802 قال الهيثمي: فيه صالح بن أبي الأسود وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 134)»