سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوعاً روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میرے لیے اس طرح تواضع اور انکساری کی، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی سے زمین کی طرف اشارہ کیا)، تو میں اس کو اس طرح بلند کروں گا، (اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہتھیلی کی اندر والے حصے سے آسمان کی طرف اشارہ کیا)۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الرِّقَاقِ/حدیث: 1009]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 645 قال الهيثمي: فيه الحسين بن المثنى ولم أعرفه وبقية رجاله رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 82)»