سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: مجھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے علی! کیا میں تجھے ایک دعا نہ سکھاؤں کہ جس کو تو اللہ تعالیٰ سے مانگے تو اگرچہ تو بخشا ہوا بھی ہوا تو اللہ تعالیٰ تیرے گناہ معاف فرما دے گا۔“ میں نے کہا: ضرور بتائیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْعَظِيْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ الْعَلِيُّ الْكَرِيْمُ، لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمُ.»“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ وَ الْأَذْكَارِ/حدیث: 959]
تخریج الحدیث: «ضعيف، أخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 3504، قال الشيخ الألباني: ضعيف، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6928، وأحمد فى «مسنده» برقم: 723، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4695، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7630، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3421، 4998، والطبراني فى «الصغير» برقم: 350، 763»