سیدنا عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عز و جل نے اسراء کی رات کو مجھے علی رضی اللہ عنہ کے متعلق تین چیزوں کی وحی کی: (1) وہ تمام مومنوں کے سیّد ہیں، (2) وہ متقین کے امام ہیں، (3) اور وہ سفید ہاتھ پاؤں اور منہ والے لوگوں کے قائد ہوں گے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْمَنَاقِبُ/حدیث: 904]
تخریج الحدیث: «موضوع، انفرد به المصنف من هذا الطريق وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 1012 قال الشيخ الألباني: موضوع، «سلسلة الضعيفه» برقم: 353، قال الهيثمي: فيه عيسى بن سوادة النخعي وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (9 / 121)»