سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنتی آدمی کے متعلق نہ بتاوں؟“ ہم نے کہا: کیوں نہیں یارسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبی جنتی ہو گا اور صدیق، شہید، بچہ اور وہ آدمی جو اپنے بھائی سے ملاقات صرف اللہ کی رضا کے لیے کرتا ہے، یہ سب جنتی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں جنتی عورتوں کے بارے میں نہ بتاوں؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: کیوں نہیں یارسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچے جننے والی، محبت کرنے والی جب وہ غصے میں ہو، یا اس سے بدسلوکی کی جائے، یا اس کا خاوند اس پر ناراض ہو تو کہے: یہ میرا ہاتھ تیرے ہاتھ میں ہے، میں اس وقت تک سوؤں گی نہیں کہ جب تک تم مجھ سے راضی نہ ہوجاؤ۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1743، والطبراني فى «الصغير» برقم: 118 قال الهيثمي: فيه إبراهيم بن زياد القرشي قال البخاري لا يصح حديثه فإن أراد تضعيفه فلا كلام وإن أراد حديثا مخصوصا فلم يذكره وأما بقية رجاله فهم رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (4 / 312)»