سیدنا محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے محمد! جب تو لوگوں کو دیکھے کہ وہ دنیا پر لڑ رہے ہیں تو تو اپنی تلوار کو لے کر حرم کے کسی مضبوط پتھر پر مار تاکہ وہ ٹوٹ جائے، پھر اپنے گھر میں بیٹھ جا، یہاں تک کہ خطا کار ہاتھ تیری طرف آجائے، یا فیصلہ کن موت آجائے۔“ تو میں نے وہی کام کیا جس کا مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْفِتَنِ/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 4630، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3962، قال الشيخ الألباني: صحيح، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 16902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16275، والطبراني فى «الكبير» برقم: 513، 517، 518، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1289، والطبراني فى «الصغير» برقم: 404، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 38304، 38353، 38394 قال الهيثمي: رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 300)»