سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مشرق کی طرف زمین میں دھنسنے کا ذکر کیا گیا تو بعض لوگوں نے کہا: کیا جس زمین میں مسلمان رہتے ہیں وہ بھی دھنسیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! جب وہاں اکثریت فسق و فجور کی مرتکب ہو جائے گی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْفِتَنِ/حدیث: 767]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2731، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1841، والطبراني فى «الصغير» برقم: 107 قال الهيثمي: رجال الطبراني رجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 269)»
سیندنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امّت میں سے کچھ لوگ رات کو کھانے پینے اور کھیل تماشے پر گزاریں گے۔ جب صبح کریں گے تو ان کی شکلیں بندروں اور خنزیروں جیسی ہوں گی۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْفِتَنِ/حدیث: 768]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه عبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على "مسند أحمد"، 23240، والطبراني فى «الصغير» برقم: 168 قال الهيثمي: فيه فرقد السبخي وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 10) [سلسله احاديث صحيحه برقم: 3694، قال الشيخ الألباني: حسن »