سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کے لیے خوشی ہے جو اپنی زبان پر اختیار رکھے، اور اس کا گھر اس کے لیے کافی ہو، اور اپنے گناہ پر وہ روئے۔“[معجم صغير للطبراني/کتاب الادب/حدیث: 663]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2897، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2340، والطبراني فى «الصغير» برقم: 212 قال الهيثمي: حسن إسناده، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 299)»