سیدنا ابی عزیز بن عمیر رضی اللہ عنہ (جو سیدنا مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ہیں) کہتے ہیں: میں بدر کے دن جنگی قیدیوں میں سے تھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو جنگی قیدیوں سے اچھے سلوک کی تلقین کی، اور میں انصار کی ایک جماعت میں تھا تو جب وہ ان کو صبح کا یا شام کا کھانا پیش کرتے تو خود کھجوریں کھا لیتے اور مجھے روٹی کھلاتے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے متعلق اچھے سلوک کا حکم دیا تھا۔ [معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 573]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 977، والطبراني فى «الصغير» برقم: 409 قال الهيثمي: إسناده حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (6 / 86)»