سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا: میں جہاد کو پسند کرتا ہوں مگر اس کی طاقت نہیں رکھتا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تیرے والدین میں سے کوئی زندہ ہے؟“ اس نے کہا: میری والدہ ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے نیکی کر کے اللہ سے اپنا اجر پیش کر، اگر تو یہ کام کرے تو تُو حج اور عمرہ کرنے والا ہو جائے گا، اور مجاہد ہو جائے گا جبکہ تیری والدہ تجھ سے راضی رہی، تو اللہ سے ڈر جا اور ماں سے نیکی کر۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْجِهَادِ/حدیث: 563]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2760، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 2915، 4466، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 218، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2548 قال الهيثمي: ورجالهما رجال الصحيح غير ميمون بن نجيح ووثقه ابن حبان، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 138)»