الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


معجم صغير للطبراني
کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت
نماز جنازہ اور موت کے ذکر کا بیان
25. مرنے والوں کو کلمہ پڑھنے کی تلقین کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 364
حَدَّثَنَا وَصِيفٌ الأَنْطَاكِيُّ الْحَافِظُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ أَبُو دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلامٍ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:"لَقِّنُوا مَوْتَاكُمْ لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ، وَقُولُوا: الثَّبَاتَ الثَّبَاتَ، وَلا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، إِلا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے مرنے والوں کو «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» کی تلقین کرو، اور کہو: اللہ ثابت قدم رکھے، اللہ ثابت قدم رکھے، صرف اللہ کی توفیق سے ہی بھلائی کی طاقت مل سکتی ہے۔ [معجم صغير للطبراني/کِتَابُ الْجَنَائِزِ وَ ذِکْرُ الْمَوْت/حدیث: 364]
تخریج الحدیث: «موضوع،وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 562، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1444، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 6695، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6184، والبزار فى «مسنده» برقم: 9763، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 10962، والطبراني فى «الصغير» برقم: 1119
قال الھیثمی: فيه عمر بن محمد بن صهبان وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 323)
قال الشيخ الألباني: موضوع»

حكم: موضوع