سیدنا ابوہرہرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے کہا: اے جبریل! کیا اللہ تعالیٰ بھی صلاۃ ادا فرماتا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! میں نے کہا: اس کی صلاۃ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: «سُبُّوْحٌ قُدُّوسٌ، سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي، سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي»”میں ہر عیب سے اور ہر ایک نقص سے پاک ہوں، میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے۔“ دو دفعہ فرمایا۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الصَّلوٰةِ/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 114، والطبراني فى «الصغير» برقم: 43 سلسلة ضعيفة:رقم: 1386 قال الشيخ الالبانى: موضوع»