سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص پانچ کام اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہوئے کرے گا وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔ (١) جو شخص پانچ نمازوں کی ان کے وضو، رکوع و سجود سمیت حفاظت کرے گا تو وہ جنّت میں داخل ہو جائے گا۔ (٢) دل کی خوشى کے ساتھ اپنے مال سے زکوٰۃ ادا کرے۔ (٣) جو شخص راستے کی طاقت ہوتے ہوئے بیت اللہ کا حج کرے۔ (٤) رمضان المبارک کے روزے رکھے۔ (٥) اور امانت ادا کرے۔“[معجم صغير للطبراني/كِتَابُ الْإِيمَان/حدیث: 46]
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 429، قال الشيخ الألباني: حسن، والطبراني فى «الصغير» برقم: 772 قال الهيثمي: إسناده جيد، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 47)»