محمد بن جعفر اور عبد الرحمٰن بن مہدی نے کہا: ہمیں شعبہ نے قتادہ سے حدیث بیان کی، انھوں نے نضر بن انس سے انھوں نے حضرت زید بن راقم رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حنین کی غنیمتیں تقسیم کرنے کے بعد انصار کو خطبہ دیتے ہو ئے) فرمایا: "اے اللہ!انصار کی مغفرت فر ما، انصار کے بیٹوں کی مغفرت فرما، انصار بیٹوں کے بیٹوں کی مغفرت فر ما!"
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعافرمائی،"اے اللہ!انصار کو،انصار کے بیٹوں کو،انصار کے بیٹوں کے بیٹوں کو معاف فرما۔"
عکرمہ بن عمار نے کہا: ہمیں اسحٰق بن عبد اللہ بن ابی طلحہ نے حدیث بیان کی، کہا: حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ان سے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے لیے مغفرت کی دعاکی۔ (اسحاق نے) کہا: میرا خیال ہے کہ انھوں (انس رضی اللہ عنہ) نے کہا: "اور انصارکی اولاد دوں اور انصارکے ساتھ نسبت رکھنے والوںکی بھی (مغفرت فرما۔) "مجھے اس کے بارےمیں کوئی شک نہیں۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے لیے بخشش طلب کرتے ہوئے یہ بھی فرمایا:"انصار کی اولاد کو اور انصار کے غلاموں کو۔"مجھے آپ کے اس فرمان کے بارے میں شک نہیں ہے۔(یہ راوی کا قول ہے)
عبد العزیز بن صہیب نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (انصارکے) کچھ بچوں اور عورتوں کو شادی سے آتے ہو ئے دیکھا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے ہو گئے۔اور فرما یا: "میرا اللہ! (گواہ ہے) تم ان لوگوں میں سے ہو جو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں۔میرا اللہ! (گواہ ہے) تم ان لوگوں میں سے ہوجو مجھے سب سے زیادہ محبوب ہیں۔"آپ کی مراد انصار سے تھی۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بچوں اور عورتوں کو شادی سے آتے ہوئے دیکھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے کھڑے ہوگئے اور فرمایا:"اللہ گواہ ہے،تم مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہو،اللہ گواہ ہے،تم مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہو۔"آپ کی مراد انصارتھے۔
محمد بن جعفر نے کہا: ہمیں شعبہ نے ہشام بن زید سے حدیث بیان کی، انھوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا: انصار میں سے ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علیحدگی میں اس کی بات سنی اور تین بار فرمایا: " اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میرے جان ہے! تم لو گ سب سے زیادہ پیارےہو۔"
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک انصاری عورت حاضر ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس علیحدگی میں بات کی اور تین دفعہ فرمایا:"اس ذات کی قسم،جس کے قبضہ میں میری جان ہے،تم مجھے سب لوگوں سے زیادہ محبوب ہو۔"
ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی، کہا: میں نے قتادہ سے سنا، وہ حجرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کر رہے تھےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "انصار میرا پوٹا ہیں (جہاں پرندوں کی غذا محفوظ رہتی ہے) اور میرا قیمتی چیزیں رکھنے کا صندوق (اثاثہ) ہیں۔لو گ پڑھتے جا ئیں گے اور یہ کم ہو تے جائیں گے۔ان میں سے جواچھا کام کرے اسے قبول کرو اور جو غلط کرے اس سے در گزر کرو۔
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،"انصار میرامعدہ اور خاص زنبیل ہیں اورلوگوں کی تعداد بڑھتی رہے گی اور یہ کم ہوتے جائیں گے،تم ان کے نیک لوگوں کے رویہ کوقبول کرنا اورگناہ گاروں کے رویہ سے درگزر کرنا۔"