ابو عوانہ اور عبد العزیز بن محمد دونوں نے سہیل سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جب تم میں سے کوئی شخص کھڑا ہو"اور ابوعوانہ کی حدیث میں ہے"جب تم میں سے کوئی شخص اپنی جگہ سے کھڑا ہو۔پھر اس جگہ لوٹ آئے تو وہی اس (جگہ) کا زیادہ حقدارہے۔۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اٹھے۔“ ابو عوانہ کی روایت میں ہے ”جو اپنی مجلس سے اٹھا، پھر اس کی طرف واپس لوٹ آیا تو وہی اس کا زیادہ حقدار ہے۔“