حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب (بنانے) کےمتعلق سوا ل کیا، آپ نے اس سے منع فرمایا یا اس کے بنانے کو نا پسند فرمایا، انھوں نےکہا: میں اس کو دوا کے لئے بناتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "یہ دوا نہیں ہے، بلکہ خود بیماری ہے۔"
حضرت وائل حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت طارق بن سوید جعفی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے شراب کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ نے اس سے منع فرمایا، یا اس کے بنانے کو ناپسند کیا، اس نے کہا، میں تو اسے بس بطور دوا تیار کرتا ہوں، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دواء نہیں ہے، وہ تو داء (بیماری) ہے۔“