حسن رحمہ اللہ نے کہا: جب آدمی اپنے غلام کے لئے اپنے مال میں سے ایک تہائی، یا چوتھائی، یا پانچویں حصے کی وصیت کرے تو وہ اس کے مال میں سے ادا کی جائے گی اور یہ وصیت اس کی آزادی میں شمار ہو گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الوصايا/حدیث: 3280]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 3291] » اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن کسی اور کتاب میں نہیں ملی، اس کے ہم معنی [ابن أبى شيبه 10918] میں دیکھئے۔