الحمدللہ ! احادیث کتب الستہ آف لائن ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔    

1- حدیث نمبر سے حدیث تلاش کیجئے:


سنن دارمي
من كتاب الرقاق
دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان
94. باب في أَوْدِيَةِ جَهَنَّمَ:
94. جہنم کی وادیوں کا بیان
حدیث نمبر: 2851
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ وَاسِعٍ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى بِلَالِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، فَقُلْتُ: إِنَّ أَبَاكَ حَدَّثَنِي , عَنْ أَبِيهِ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:"إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا يُقَالُ لَهُ: هَبْهَبُ، يَسْكُنُهُ كُلُّ جَبَّارٍ" فَإِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ.
محمد بن واسع نے کہا: میں بلال بن ابی بردہ کے پاس گیا، میں نے کہا: تمہارے والد نے اپنے والد سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: جہنم میں ایک وادی ہے جس کو ہبہب کہا جاتا ہے، ہر سرکش و مغرور شخص اس میں رہے گا، خبردار تم ان لوگوں میں سے نہ ہونا۔ (یعنی اس وادی والے مغرور و سرکش نہ بننا)۔ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2851]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2858] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [أبويعلی 7249] ، [الحاكم 596/4، 8765] ، [أبونعيم فى الحلية 256/2] ، [ابن الجوزي فى الموضوعات 264/3]